جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمہ انسداد دہشتگردی، ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گیارہ مارچ کو بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو ٹریک اڑا کر دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا تھا۔
گزشتہ روز جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیوں کو مچھ سے کوئٹہ پہنچایا گیا ہے جن کے ڈبوں سے تین دستی بم برآمد ہوئے اور ان میں سے ایک کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس واقعے کے 8 زیرِ علاج زخمی سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج
—فائل فوٹوجعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکے9 زخمی زیرعلاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے ۔
11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔
16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔