چکوال کے گاؤں گھگھ کی حویلی میں بہن بھائی کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک اور دو سال تک قید میں رکھنے کے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نیلہ چکوال پولیس نے 12 فروری کو گھگھ میں واقع حویلی سے لاش برآمد کی تھی، چکوال پولیس نے واقع میں بچ جانے والے حسن رضا کو تاحال حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا ہے،

چکوال پولیس نے پوسٹ مارٹم سیملز کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے لاہور فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے، ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود جبین بی بی کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مسلسل تاخیر سے پولیس ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کرنے میں ناکام ہے۔

 نیلہ پولیس نے چوہدری عنصر محمود، اس کے بھائی شکیل اور اشرف کو گرفتار کیا تھا، تینوں ملزمان تاحال جوڈیشل ریمانڈ پر جہلم جیل میں بند ہیں، نیلہ پولیس کو حسن رضا کی میڈیکل رپورٹ بھی تاحال موصول نہیں ہوسکی۔

 میڈیکل رپورٹ میں واضح ہوگا کہ حسن رضا کی ذہنی اور جسمانی حالت کیسی ہے، پولیس نے چکوال المناک واقع پر گمنام خط کے تناظر میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ، میڈیکل رپورٹ اور پولیس کی سستی سے ملزمان کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

 ایکسپریس نیوز نے اہم شواہد کی تاخیر پر چکوال پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے بات کرنے سے انکار کردیا، تھانہ نیلہ پولیس کے ایس ایچ او نے تمام سوالات کے جوابات کو آئی جی پنجاب پولیس کی اجازت سے منسوب کردیا، پولیس نے ایکسپریس نیوز ٹیم کو حسن رضا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، چکوال انتہائی المناک واقع پر انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں بھی خاموش ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش؛ 25 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:

جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے نے گرفتار 25 طلبہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کر دیا ۔

عدالت نے گرفتار 25 ملزمان (طلبہ) کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے  کردیا۔ ملزمان پر پاسپورٹس ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔

ملزمان کے وکلا نے عدالت میں دلائل دیے کہ گرفتار طلبہ معصوم ہیں، اصل قصوروار ایجنٹس ہیں جن کو ایف آئی اے نہیں پکڑتی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ یہی اصل بینیفیشری ہیں، جو گیم کرکے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ طلبہ ہیں، بچے تو نہیں کہ ان کو نہ معلوم ہو کہ گیم کیا ہوتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے تفتیش کے لیے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔  ملزمان کو دوبارہ 21 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش؛ 25 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور
  • انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • کسٹم نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی لیب رپورٹ غلط قرار دیدی
  • 70 ہزار سے زائد پاکستانی پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ
  • 70 سے 75 ہزار نجی عازمین حج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، طاہر اشرفی
  • نوشہرہ: بھائی سے غلطی سے گولی چل گئی، بہن جاں بحق
  • مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • لاپتا شہری کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کی اطلاعات، سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب
  • چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل