ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امرود بیچنے والی خاتون کی متاثر کن اسٹوری شیئر کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جب انھوں نے اس کی مدد کرنا چاہی تو اس نے لینے سے انکار کر دیا۔

انھوں کہا وہ اس واقعے سے کافی متاثر ہوئیں اور چاہتی ہیں اسکو اپنے پرستاروں اور فالوورز سے شیئر کروں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس ان دنوں ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ اپنی آئندہ آنیوالی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

بدھ کو 42 سالہ پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے سیٹ کی کچھ روداد پر مبنی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ پچھلے چند روز سے مشرقی بھارتی ریاست اڑیسہ میں ہیں۔

ویڈیو میں پریانکا براہ راست کیمرے سے بات کرتے ہوئے کہا میں ممبئی سے وشاکاپٹم جاتے ہوئے گاڑی چلا رہی تھی، جب میں نے دیکھا ایک عورت امرود فروخت کررہی ہے، مجھے کچے امرود بہت پسند ہیں، میں نے گاڑی روک کر پوچھا کہ ان سارے امرود کی کیا قیمت ہے، اس نے کہا 150 روپے جس پر میں نے اسے 200 کا نوٹ دیا جب اس نے باقی رقم واپس کی تو میں نے کہا یہ رکھ لو۔ کیونکہ وہ روزی روٹی کے لیے امرود بیچ رہی تھی۔

وہ تھوڑی سی دور گئی اور سگنل کھلنے سے پہلے واپس آئی اور مجھے دو اور امرود دے دیے، دراصل وہ عورت مجھ سے امداد نہیں لینا چاہتی تھی۔
مزیدپڑھیں:شعیب ملک اور ثناء جاوید کے والدین بننے کی خبریں زیرِ گردش

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

رمضان میں جلد متاثر ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟

رمضان کے مہینے میں دیر تک جاگنے کے جسم اور جلد کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں کیے گئے صدقے کو مستقل طور پر اپنی زندگی میں اپنائیں

جلد ایک ایسا آئینہ ہے جو صحت کی عمومی حالت کی عکاسی کرتی ہے اور روزمرہ کی عادات میں کسی بھی تبدیلی سے جلد متاثر ہوتی ہے اور تھکاوٹ کے آثار نمایاں ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اس سے جسم کی حیاتیاتی گھڑی متاثر ہوتی ہے اور جلد میں خون کی روانی میں کمی واقع ہوتی ہے اور جس کے نتیجے میں جلد کی دھندلاہٹ، آنکھوں کے گرد حلقے اور خون کی دھڑکنیں بڑھ جاتی ہیں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں۔

نیند کی کمی بھی جلد میں ہائیڈریشن کے عدم توازن کا باعث بنتی ہے۔ خاص طور پر اگر آپ دن میں زیادہ دیر تک پانی نہیں پیتے ہیں تو اس کا اثر صرف ظاہری شکل تک ہی محدود نہیں ہوتا بلکہ جلد کی اندرونی صحت پر بھی پڑتا ہے۔

مزید پڑھیے: رمضان میں 5غذاؤں سے پرہیز کرکے دن بھر متحرک اور تازہ دم رہیں

نیند کی کمی کے نتیجے میں ہارمون کورٹیسول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے زیادہ جاگتے رہنے سے کولیجن کی پیداوار متاثر ہوتی ہے جو جلد کی لچک کو برقرار رکھنے کے لیے ایک لازمی عنصر ہے۔ اس طرح زیادہ جاگنے سے جھریوں اور باریک لکیروں کا اظہار تیز ہو جاتا ہے۔

جلد کی تازگی کیسے بچائی جائے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جلد پر دیر تک جاگتے رہنے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک متوازن معمول پر عمل کرنا چاہیے جو نیند کی کمی اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ اس معمول میں افطار اور سحری کے درمیان پانی پینے سے اندرونی اور بیرونی ہائیڈریشن برقرار رکھی جاسکتی ہے جو جسم کو برقرار رکھنے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے موزوں ترین عوامل میں سے ایک ہے۔

سخت مادوں سے پاک نرم کلینزر کا استعمال کرتے ہوئے دن میں 2 بار چہرے کو باقاعدگی سے دھونا اور خشک ہونے کے دوران زور سے رگڑنے سے گریز کرنا بھی جلد کو خشکی سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

ماہرین کہتے ہیں کہ آنکھوں کی حساسیت اور دیر تک جاگنے کے براہ راست اثر کی وجہ سے ایسی کریموں کا استعمال کرنی چاہییں جن میں کیفین یا وٹامن کے جیسے سوجن کو کم کرنے اور سیاہ حلقوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے کے اجزا ہوتے ہیں۔

سبزیوں اور پھلوں سے بھرپور کھانے کے ذریعے متوازن غذائیت ایک مسلمان کی صحت کے لیے رمضان میں بہت ضروری ہے جو جلد کو ضروری وٹامنز اور معدنیات کے ساتھ ساتھ صحت مند چکنائی بھی فراہم کرتی ہے۔ ایوکاڈو اور زیتون کا تیل جلد کی لچک کو بڑھاتے اور اس کی تازگی کو برقرار رکھتے ہیں۔

اچھی نیند

صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے اچھی نیند کی بہت اہمیت ہے۔ اس لیے دن میں چند گھنٹوں کی نیند جسم اور جلد کو بحال کرنے میں مدد دیتی ہے۔

نیند کے اوقات کو زیادہ سے زیادہ منظم کرنا قوت حیات کو بحال کرنے اور تھکاوٹ کی مسلسل علامات کو ظاہر ہونے سے روکنے میں معاون ہے۔

متوازن معمولات پر عمل کر کے چہرے پر تھکاوٹ کے آثار لائے بغیر ماہ مقدس کے ماحول سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رمضان رمضان اور نیند نیند کی کمی نیند کی کمی اور جلد

متعلقہ مضامین

  • شوگر ملز سے 140 روپے کی یقین دہانی لینے والی حکومت 159 روپے پر مان گئی
  • میرے کتے نے مجھے گولی مارکر زخمی کردیا، امریکی شخص کا دعویٰ
  • رمضان میں جلد متاثر ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
  • فیصل آباد ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والا کسٹم انسپکٹر جیل منتقل
  • بھکر: باپ نے چار سالہ بیٹے پر تشدد کرکے اسکی ٹانگ توڑ دی
  • عید الفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
  • عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی:شرجیل میمن 
  • حکومت 9روپے یونٹ بجلی خرید کر 50روپے میں بیچنے پر بضد ہے. مفتاح اسماعیل
  • میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں خاتون نے پروپوز کر دیا