ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,650 روپے اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,650 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 19 ہزار روپے کا ہوگیا ۔
(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,650 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 19 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,415 روپے اضافے کے بعد 272,076 روپے سے بڑھ کر 273,491 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 249,412 روپے سے بڑھ کر 250,700 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,555 اور 3,047 روپے پر مستحکم رہی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,022 ڈالر سے بڑھ کر 3,038 ڈالر ہو گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ین الاقوامی سطح پر ممکنہ کساد بازاری اور اہم عالمی کرنسیوں کی ڈی ویلیوایشن خدشات کے پیش نظر دنیا بھر میں گولڈ میں سرمایہ کاری رحجان نے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کو تاریخ میں پہلی بار 3ہزار ڈالر سے متجاوز کردیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 3022ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2550روپے کے اضافے سے 3لاکھ 17ہزار 350روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 2186روپے کے اضافے سے 2لاکھ 72ہزار 76روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 3555روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 21روپے کے اضافے سے 3047روپے کی سطح پر آگئی۔