پاکستان اور افواج پاکستان کیخلاف ہر قسم کی مسلح جدوجہد، خودکش حملے قطعاً حرام ہیں، مولانا امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ایک بیان میں دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کا شکار نہیں ہونے دینگے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ اسلام و ملک کے باغی ہیں، اسرائیلی بھارتی امریکی و استعماری سازشوں کے خلاف شیعہ سنی متحد و بیدار اور افواج پاکستان کیساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے ملک بھر میں مسلسل جلیل القدر علمائے دین کو خودکش بم دھماکوں کے ذریعے شہید کئے جانے کے المناک سانحات کے خلاف احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں ہمارے اکابرین ہزاروں علمائے حق کا خون اور عظیم قربانیاں شامل ہیں، بدقسمتی سے اسلام و ریاست پاکستان کے دشمن و باغی جلیل القدر علمائے دین کو شہید کررہے ہیں جو حکومت اور سیکورٹی اداروں کیلئے کھلا چیلنج و سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کا شکار نہیں ہونے دینگے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ اسلام و ملک کے باغی ہیں، اسرائیلی بھارتی امریکی و استعماری سازشوں کے خلاف شیعہ سنی متحد و بیدار اور افواج پاکستان کیساتھ ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا، ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف ہر قسم کی مسلح جدوجہد، خودکش حملے قرآن و سنت کی روشنی میں قطعاً حرام ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور افواج پاکستان کے خلاف
پڑھیں:
سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
اسلام آباد:ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔
ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔