Express News:
2025-03-19@21:33:48 GMT

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 29مارچ کی سہ پہر کو ہوگی اور عیدالفطر31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شوال 1446 ہجری کے چاند کی پیش گوئی کردی اور محکمے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو دن 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، اس لیے 29 رمضان المبارک کی شام کو نیا چاند نظر آنے واضح امکانات ہیں۔

فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ 30مارچ کو شوال کا چاند با آسانی دیکھا جاسکےگا اور امکان ہے کہ یکم شوال 31 مارچ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات مارچ کو چاند کی

پڑھیں:

کراچی میں گرمی؛ اگلے 3 دن موسم کیسا رہے گا؟

کراچی:

شہر قائد میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں موسم کی صورت حال سے متعلق بھی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر  کی پیش گوئی کے بعد اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 3 دن کے دوران  کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
  • پاکستان میں شوال کا چاند کب  نظر آئے گا؟
  • وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
  • عیدالفطر کب ہونے کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے تاریخ بتا دی
  • ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹی فکیشن جاری
  • عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • عید الفطر کب ہوگی؟ ماہرین نے پیش گوئی کردی
  • عید الفطر کے چاند کی پیدائش کی تاریخ اور وقت بتا دیے گئے
  • کراچی میں گرمی؛ اگلے 3 دن موسم کیسا رہے گا؟