عید کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور اسی دن چاند براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
عید الفطر کی تعطیلات پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:خیبر: مدرسے کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچےجاں بحق، 9 زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سعودیہ اور پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید الفطر ہونے کا امکان
بین الاقوامی فلکیات مرکز نے تصدیق کی ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ناممکن ہوگا۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ چاند کا سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جانا ہے۔
جس کے باعث آنکھوں یا دور بین سے بھی چاند کو دیکھنا ناممکن ہوگا۔ اس طرح زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔
اس طرح سعودیہ سمیت دیگر عرب ممالک اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں اس بات عید الفطر ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
اس کے برعکس بعض ممالک جیسے موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہوگا۔
ان ممالک میں روایتی چاند رویت کے مطابق 30 مارچ بروز اتوار کو عید منانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اسپارکو نے پیش گوئی کی تھی کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔