کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جمعرات  کو بھی  برقرار رہا۔ 

سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں، گذشتہ 8ماہ میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 2.48 ارب ڈالر تک پہنچنے اور آئی ایم ایف ریویو مشن کی مثبت رپورٹ پر قرض پروگرام کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گھٹتی ہوئی قیمتوں، اوورسیز پاکستانیوں کی ماہ رمضان المبارک میں ترسیلات زر کی آمد بڑھنے اور آنے والے مہینوں میں انفلوز کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 280روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ 

 بعد کے لمحات میں سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 280روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 01پیسے کی کمی سے 282روپے 06پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر

پڑھیں:

اسلام آباد: ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے کرلیے۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ون ویلرز اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ایس پی ٹریفک، زونل ڈی ایس پیز اور بیٹ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں ’روک سکو تو روک لو‘، ون ویلنگ کرتے نوجوان کا اسلام آباد پولیس کو چیلنج، ویڈیو وائرل

زونل ڈی ایس پیز نے شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں میں ٹریفک کے بہاؤ اور رش کے متعلق بریفنگ دی۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ رمضان المبارک کی مناسبت سے مساجد، مارکیٹوں اور مراکز میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام چیکنگ افسران ضلع بھر کی مساجد، مارکیٹوں میں تعینات جوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر بریف کریں، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں میں ٹریفک کا رش ہوگا جس کو مؤثر حکمت عملی سے کم کرنا ہوگا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ مارکیٹوں میں رش کے اوقات میں ٹریفک کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کریں، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ون ویلرز اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں۔

یہ بھی پڑھیں پولیس اہلکار کو گرانے کی کوشش کرنے والے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین چیف ٹریفک آفیسر ڈرفٹ کریک ڈاؤن ون ویلنگ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
  • خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ ،کارٹل سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری
  • روپیہ کی قدر میں کمی، ڈالر کی قیمت 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری، اوپن مارکیٹ ریٹ 282 روپے سے تجاوز کر گئے
  • رمضان میں جلد متاثر ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
  • اسلام آباد: ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا