تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ اور روسی بحریہ کی مشق عربین مون سون VI کا بحیرہ عرب میں انعقاد کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں روسی بحری جہازوں، پاک بحریہ کے مختلف اثاثوں اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شرکت کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور درپیش مشترکہ خطرات کے خلاف عزم کا مظاہرہ کرنا تھا۔ 

کراچی میں دو طرفہ جہازوں کے دورے، ہاربر ڈرلز اور ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز کی گئیں اور روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ

پڑھیں:

یمن: امریکی فضائی حملوں میں 53 افراد جاں بحق

یمن پر گزشتہ روز امریکی فضائی حملوں میں 53 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اس بات کی حوثی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یمن میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی حوثیوں کو بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی ہے۔

یمن پر یہ حملے امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑی فوجی کارروائی ہے۔

روس کی جانب سے امریکا کو حملے روکنے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سخت ردِعمل کا عندیہ دیا گیا ہے۔

حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • 23 سالہ نوجوان صرف دو سال نوکری کے بعد مکمل پینشن کے ساتھ ریٹائر
  • بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوبنےسے 6 افراد ہلاک، 40 لاپتا
  • بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے چھ افراد ہلاک، 40 لاپتہ: اقوام متحدہ
  • پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق
  • پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق عریبین کا انعقاد
  • یمن: امریکی فضائی حملوں میں 53 افراد جاں بحق
  • روس کے 3 بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے
  • یمنی فوج کا امریکی طیارہ بردار جہاز پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون سے حملہ