سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر مہنگائی بڑھنے کے خدشات، مختلف ممالک کی اپنے سونے کے ذخائر بڑھانے کے لیے دھڑا دھڑ گولڈ کی خریداری سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر نئے ریکارڈز بنارہی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 3038ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے کے اضافے سے 3لاکھ 19ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی.
اس کے علاوہ فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 1415روپے کے اضافے سے 2لاکھ 73ہزار 491روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3555روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3047 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی نئی بلند ترین سطح پر سونے کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بُلندی پر
ملک بھر میں سونا آج پھر گیارہ سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تک جاپہنچی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 865 روپے اضافے سے 2 لاکھ 47 ہزار 408 روپے تک پہنچ گیا۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 3 ہزار 530 روپے اور 3 ہزار 26 روپے پر برقرار رہی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 13 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 984 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہو گئی تھی۔14 مارچ کو فی تولہ خالص سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 4 ہزار 30 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے تک جا پہنچے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 694 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 779 روپے میں فروخت ہوا تھا۔