کراچی:پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ خواہش ہے پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے۔ آسٹریلوی حکومت پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرے گی.پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اولمپئین اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کیا.

جہاں اکیڈمی کے چیئرمین اولمپئین اصلاح الدین اور اولمپئین سمیر حسین نے ان کا استقبال کیا۔نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار سفارتی تعلقات ہیں. کھیلوں کی بدولت دونوں ممالک اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہا جائے گا. آسٹریلوی حکومت ہاکی کی ترقی کے لیے اکیڈمی کے ساتھ تعاون کرے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں انٹرنیشنل ہاکی میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، اچھے نتائج کے لیے سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ نیل ہاکنز نے اکیڈمی میں زیر تربیت بچوں کی کارکردگی کو سراہا، ان کے ساتھ ہاکی کھیلی اور ہاکی اسٹکس، گیندیں اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے اکیڈمی میں فراہم کردہ سہولیات کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔  اس موقع پر اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے اور غیرمعمولی تعاون پر سندھ حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے اکیڈمی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا انٹرنیشنل ہاکی میں نمایاں مقام رکھتا ہے  اور ان کی خواہش ہے کہ اکیڈمی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی آسٹریلیا جا کر ہاکی کی تربیت حاصل کریں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اکیڈمی کے ہاکی میں انہوں نے کہا کہ کے لیے نے کہا

پڑھیں:

مقدس ہستیوں کے تقدس کے تحفظ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، علامہ حامد سعید کاظمی 

 ملتان پریس کلب میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور کا کہنا تھا کہ جنید حفیظ جیسے ملعونوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت، گستاخانہ فلم، آزادی اظہار رائے کے نام پر مذہبی تنقید جیسے واقعات کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عاشقان رسول تا قیامت اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کی آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا راستہ روکنے کے لیے ہم اپنا تن من دھن قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے، جنید حفیظ جیسے ملعونوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت، گستاخانہ فلم، آزادی اظہار رائے کے نام پر مذہبی تنقید جیسے واقعات کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عاشقان رسول تا قیامت اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور مقدس ہستیوں کے تقدس کے تحفظ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعونوں کی سزا موت ہے، ناموس رسالت کے تحفظ لیے پہرہ دیتے رہیں گے، ملعون جنید حفیظ کو سزائے موت کا فیصلہ سنانے والے جج اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے ذمہ داری ادا کرنے والے وکلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انشا اللہ لاہور ہائی کورٹ سے بھی اسے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت تحفظ ناموس رسالت کے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک کے عاشقان رسول قاضی فائز عیسی جیسوں کو روکنے کے لیے موجود ہیں، محمد ایوب مغل اور ان کے ساتھیوں کو تحفظ ناموس رسالت کے لیے جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، معروف قانون دان وسیم ممتاز،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت لائرزونگ جنید حفیظ جیسے بدبختوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ملعون جنید حفیظ کا کیس ملتان ہائی کورٹ بنچ سے لاہور ہائی کورٹ بنچ بھیجا گیا جس کی 19 مارچ پیشی ہے لیکن ہم ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل کی زیر صدارت ملتان پریس کلب میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے خطاب کے دوران کیا، سیمینار سے منہاج القرآن کے رہنما را محمد عارف رضوی، قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سلطان محمود ملک، جمعیت اہل حدیث کے رہنما قاری ہدایت اللہ رحمانی، سنی تحریک کے صوبائی ناظم اعلی مرزا ارشد القادری، پاکستان فنکشنل لیگ کے رہنما الحاج محمد اشرف قریشی، ماسٹر غلام سرور، مولانا عمران سعیدی، محمد اشفاق سعیدی، مولانا محمد طاہر رضا قادری نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض مولانا طارق ہاشمی نے سرانجام دیے، تلاوت پاک و نعت کی سعادت حافظ علی نواز نے حاصل کی، اس موقع پر حافظ محمد ظفر قریشی، شیخ عتیق، صوفی محمد صدیق، مظہر فاروق بھٹہ، سابق کونسلر ملک الطاف، ملک محمد رفیق سمیت سیاسی مذہبی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، سلمان اکرم راجہ
  • خواہش ہے پاکستان عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے:آسٹریلوی ہائی کمشنر
  • اقوام متحدہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اجاگر
  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں کب بحال ہوں گی، ہائی کمشنر نے خوشخبری سنا دی
  • پاکستان افغان سرحد پر جرگہ فریقین نے فائر بندی اور سرحد کھولنے پر رضا مندی ظاہرکردی
  • پاکستان ٹیم بہتر یا بھارت؟ مودی نے سوال پر محتاط انداز اپنا لیا
  • کینسر سے لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • مقدس ہستیوں کے تقدس کے تحفظ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، علامہ حامد سعید کاظمی