لوئر اورر سنٹرل کرم کی تازہ صورتحال پر استاد سید نبی حسینی کا تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں کی موجودہ ناگفتہ بہ صورتحال کیلئے اپر کرم کے عید نظر فاروقی، عمران مقبل، سنٹرل کرم کے لعل اکبر چمکنی، ارشاد اور لوئر کرم کے حاجی عبد الکریم ذمہ دار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی
لوئر کرم کے علاقوں بگن، ڈاڈ کمر، چارخیل، اوچت اور مندوری کو حکومت نے بدھ 19 مارچ تک آخری الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ اپنے مکانات خالی کرکے ٹل اور لوئر اضلاع کی طرف چلے جائیں، تاکہ ان علاقوں میں ٹی ٹی پی، لشکر جھنگوی، داعش اور دیگر شرپسندوں کے خلاف تسلی بخش فوجی آپریشن کیا جائے۔ اس آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں کی موجودہ ناگفتہ بہ صورتحال کیلئے اپر کرم کے عید نظر فاروقی، عمران مقبل، سنٹرل کرم کے لعل اکبر چمکنی، ارشاد اور لوئر کرم کے حاجی عبد الکریم ذمہ دار ہیں۔ خیال رہے کہ یکم جنوری کو شیعہ سنی قبائل کے مابین کوہاٹ میں امن معاہدہ ہوا تھا۔ تاہم معاہدے کے بعد بھی لوئر کرم کے مذکورہ علاقوں میں 19 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ قارئین و ناظرین کرام یہ ویڈیو نیز علاقائی، ملکی اورر بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے اس جیسی دیگر اہم ویڈیوز دیکھنے کیلئے اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لوئر کرم کے
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد خوفناک تباہی کے مناظر ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ
غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد خوفناک تباہی کے مناظر ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیلی بمباری میں تباہی کے شکار غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
جمائما خان نے اس مقصد کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یونیسیف کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے جس انسٹا گرام پوسٹ کو اسٹوری میں ری شیئر کیا اس میں یونیسف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر تازہ حملوں میں 130بچوں سمیت سے سیکڑوں افراد جان سے گئے۔