لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ کی حکومت نے ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تازہ ترین فہرست میں کہا گیا ہے کہ حسن نواز نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء کے درمیان 9.

4 ملین پاؤنڈز کے ٹیکس ادا نہیں کیے، برطانیہ کے ٹیکس حکام نے ناصرف ان پر واجب الادا ٹیکس کی تفصیلات جاری کی ہیں بلکہ 5.2 ملین پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جس کا ذکر بھی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں لندن کی ہائیکورٹ آف جسٹس نے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دیا تھا کیوں کہ وہ اپنے ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہے، دیوالیہ ہونے کی تفصیلات یو کے گزٹ میں درج کی گئیں، جو دیوالیہ پن کے مقدمات کا عوامی ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

گزٹ سے معلوم ہوا ہے کہ حسن نواز جو فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس 118 پارک لین میں مقیم ہیں اور بطور کمپنی ڈائریکٹر خدمات انجام دیتے ہیں، انہیں 2023ء کے مقدمہ نمبر 694 کے تحت دیوالیہ قرار دیا گیا، یہ دیوالیہ پن کی درخواست 25 اگست 2023ء کو دائر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 29 اپریل 2024ء کو دیوالیہ پن کا حکم جاری کیا گیا، یہ مقدمہ برطانوی ٹیکس اتھارٹی (ایچ ایم آر سی) کی جانب سے دائر کیا گیا، جس میں حسن نواز کے غیر ادا شدہ قرضوں اور واجبات کو بنیاد بنایا گیا۔

گزشتہ برس برطانوی عدالت کے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر نواز شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز 1972ء سے ہوا تھا، پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا جس میں شریف خاندان بھی شامل تھا، اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے یہی کام کیا، شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کر لیا گیا اور فیکٹریاں سیل کردیں گئیں، ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور ستم میں یہ ظلم دہرایا، شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کردیا گیا۔

ترجمان نے مؤقف اپنایا کہ شریف خاندان کو صرف سزا دینے کے لیے ان کے خاندان کے کاروبار کو 4 بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے، شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں، شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے، کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شریف خاندان خاندان کے حسن نواز

پڑھیں:

نواز شریف کے بیٹے حسن نواز پر ٹیکس چوری کے الزام میں 52 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز پر ٹیکس چوری کے الزام میں برطانوی حکام نے 52 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز پر برطانیہ میں 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس نادہندہ قرار دیدیا۔ حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک قریباً 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ جس کے نتیجے میں برطانوی حکام نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا۔ برطانوی حکومت نے ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کردیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل حسن نواز کو بینک کرپٹ بھی ہوئے تھے۔ ٹیکس چوری پر انہیں بڑا دھچکا لگا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود ان سے یہ جرمانہ وصول کرنے کا امکان موجود ہے۔کیونکہ برطانوی قوانین کے مطابق ٹیکس چوری پر ہونے والے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔ تاہم حسن نواز کے وکلا نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ نواز شریف کے صاحبزادے پر ٹیکس چوری کا یہ الزام انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔ حسن نواز کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 52 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد
  • نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹرقرار، 52لاکھ پاونڈز کا جرمانہ
  • برطانوی حکومت نے حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا، 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد
  • برطانیہ: حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ
  • نواز شریف کے بیٹے حسن نواز پر ٹیکس چوری کے الزام میں 52 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد
  • برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار؛ 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ
  • حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، پانچ عشاریہ2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد
  • حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد
  • حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2ملین پاؤنڈ جرمانہ کردیاگیا