Nawaiwaqt:
2025-03-19@18:59:14 GMT

 پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے: مریم اورنگزیب

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

 پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے.پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مریم اورنگزیب نے جعفر ایکسپریس حملے میں شہادتوں کا ذکر کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ **سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے افسوسناک حملے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی ایک اور مثال ہے.

جس کا پاکستان میں مکمل طور پر خاتمہ کرنا ضروری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا اور پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف ایک ہونا ہوگا۔ دہشت گرد کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہوتا، وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کیا. پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے. نوازشریف نے اے پی ایس واقعے کے بعد دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے. جعفرایکسپریس حملے میں شہادتیں بھی ہوئیں، اعلامیہ پرصرف ایک کے دستخط نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ جماعت اس قیدی کی طرف دیکھ رہی تھی کہ وہاں سے حکم آئے گا. دہشتگردی کے خلاف آج پھر ماضی جیسے جذبے ا ور اتحادکی ضرورت ہےانھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اے پی ایس کے سانحے کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کیے تھے اور آج بھی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔مریم اورنگزیب نے جعفر ایکسپریس حملے میں شہادتوں کا ذکر کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے دہشت گردی کے نے کہا کہ پوری قوم کے ساتھ

پڑھیں:

ملک کے اہم ترین معاملے پر پی ٹی آئی قوم کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی: شرجیل میمن

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کے اہم ترین معاملے پر پی ٹی آئی قوم کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک اور باعث شرم ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی لہر سوچی سمجھی سازش اور دشمن ملک کی ایما پر شروع کی گئی، دہشت گردی کی حالیہ لہر کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور افواج پاکستان کیخلاف ہر قسم کی مسلح جدوجہد، خودکش حملے قطعاً حرام ہیں، مولانا امین انصاری
  • پی ٹی آئی قومی سلامتی پر نہیں، فوج کی وردیاں اچھالنے کیلئے اکٹھی ہوجاتی ہے، مریم اورنگزیب
  • پی ٹی آئی قومی سلامتی پر نہیں، فوج کی وردیاں اچھانے کیلیے اکٹھی ہوجاتی ہے، مریم اورنگزیب
  • پی ٹی آئی قومی سلامتی پر نہیں، فوج کی وردیاں اچھانے کیلیے اکٹھی ہوجاتی ہے، مریم اورنگزیب
  • ملک کے اہم ترین معاملے پر پی ٹی آئی قوم کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی: شرجیل میمن
  • دہشت گردی ناسور، شکست دینگے، وزیراعظم: گورننس کے خلا کب تک افواج، شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے، آرمی چیف
  • پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی: شرجیل انعام میمن
  • پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، وزیراعظم
  • پاکستان کا افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دینے کا مطالبہ