— جنگ فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف ملیر کینٹ میں کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار  کر لیا۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کے عملے نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث منظم گروہ کے 2 ملزمان کو ملیر کینٹ سے گرفتار کر لیا۔

حکّام کے مطابق گرفتار ملزمان نور الحق سومرو اور عبدالرشید کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا

حکّام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 12 ہزار امریکی ڈالرز، 200 سعودی ریال اور 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ 

حکّام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد موبائل فون سے حوالہ ہنڈی کے بارے میں شواہد بھی برامد کر لیے گئے ہیں۔ 

حکّام نے بتایا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

حکّام کے مطابق برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے ملزمان ایف آئی اے کو مطمئن نہ کر سکے جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی ایف آئی اے

پڑھیں:

ملائیشیا میں 15 بنگلادیشی کرکٹرز کی گرفتاری، حقیقت سامنے آگئی

ملائیشیا میں 15 بنگلا دیشی شہریوں کو کرکٹرز کا روپ دھار کر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔

ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (اے کے پی ایس) کے مطابق ملزمان نے کرکٹ یونیفارم پہن کر اور ٹورنامنٹ منعقد کرانے والی تنظیم کا خط دکھا کر ایجنسی کے افسران کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔

تاہم، تفتیش میں معلوم ہوا کہ پیننگ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیا جانے والا مبینہ خط جعلی تھا۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 21 مارچ تا 23 مارچ 2025 کےدرمیان کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد شیڈول نہیں ہے۔

ایجنسی کے مطابق ملزمان اس وقت مزید مشکوک ہوگئے جب انہوں نے اسپانسر کو بطور ضامن لانے کی کوشش کی۔

ملزمان کو 17 مارچ کو کوالالمپور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • ملائیشیا میں 15 بنگلادیشی کرکٹرز کی گرفتاری، حقیقت سامنے آگئی
  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غرملکی کرنسی برآمد
  • لکی مروت، 2 مغوی بازیاب، اغواء کاروں سے بھاری مقدار میں سونا اور نقدی برآمد
  • لکی مروت؛ 2 مغوی بازیاب، اغواکاروں سے بھاری مقدار میں سونا اور نقدی برآمد
  • منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات  فروش گرفتار
  • حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے، وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاقومی اسمبلی میں جواب
  • اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار  
  • سانحہ جعفر ایکسپریس: اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم بنی گالا سے گرفتار