سول سرونٹ آکوپیشنل گروپس و سروسز قانون میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترمیم کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اِن لینڈ ریونیو کی سپیشلائزڈ ٹریننگ کیلئے ماسٹرز یا مساوی ڈگری لازمی درکار ہو گی،ایف بی آر منظورکردہ ماسٹرز یا مساوی، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس 52 ویں کامن افسران کیلئے لازمی ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو سروس افسران کیلئے ماسٹرز ڈگری پروگرام کے 1200 نمبر مختص کئے گئے ہیں، سول سرونٹ آکوپیشنل گروپس اینڈ سروسز قانون میں ترمیم کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔
52 کامن زیرِتربیت اِن لینڈ ریونیو و کسٹمز سروس افسران کیلئے ماسٹرز ڈگری پروگرام میں کامیابی لازمی درکار ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لینڈ ریونیو
پڑھیں:
کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل
— فائل فوٹوصوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی، کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل کی بندش کو 8 روز ہو گئے۔
صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے ۔
حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے اور ٹرین سروس بھی جلد بحال کی جائے گی۔
یار رہے کہ11 مارچ کو ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔