وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ: خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ انکی کوئی اہمیت ہے۔

اس میں کہا گیا کہ بتایا گیا کہ چادر اور پرچی کے نام پر خواتین وراثت سے محروم کیا جاتا ہے، اسلام سے قبل زمانہ جہالت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔

چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا، وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خواتین کو وراثت سے محروم وفاقی شرعی عدالت

پڑھیں:

امریکی جج نے ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا

امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے امریکا کے استعداد کار سے متعلق محکمہ ڈوج اور ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ادارہ کیخلاف مزید اقدامات کرکے اسے ختم کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے حتمی حکمنامہ مدعی کے حق میں جاری ہونے کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کو یو ایس ایڈ کو واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کو پھر سے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے اقدامات کا بھی حکم دیدیا۔

صدر ٹرمپ نے فیصلے کیخلاف اپیل کا اعلان کردیا، مقدمہ یو ایس ایڈ کے دو درجن سے زائد ملازمین کی جانب سے اسٹیٹ ڈیموکریسی ڈیفنڈرز گروپ نے دائر کیا تھا۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے وفاقی ایجنسییوں پر بہت زیادہ اتھارٹی حاصل کرلی ہے جو کہ امریکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا اور آئین کے تحت یہ اتھارٹی صرف وہی شخص استعمال کرسکتا ہے جسے صدر نے نامزد کیا ہو اور سینیٹ نے اس کی بطور افسر توثیق کی ہو۔

میری لینڈ کی وفاقی عدالت کے جج تھیوڈور چانگ کی جانب سے یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کی کوششوں پر ضرب قرار دیا جارہا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • وفاقی شرعی عدالت نے چادر اور پرچی کی رسم کو غیر اسلامی، غیر قانونی قرار دیدیا
  • وفاقی شرعی عدالت نے چادر اور پرچی کی رسم کو غیر اسلامی، غیر قانونی قرار دے دیا 
  • خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار
  • ڈی سی صوابی کو بغیر اجازت خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
  • وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیخلاف فیصلہ جاری کردیا
  • امریکی جج نے ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا
  • خیبر پختونخوا کو کیش لیس کرنے کا فیصلہ، ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف
  • دہلی میں خواتین کیلئے انسدادِ رومیو اسکواڈ لانے کا فیصلہ