پنجاب میں فری وائی فائی سروس کا دائرہ مزید وسیع
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ایم فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
لاہور میں مفت وائی فائی سروس کے مقامات کی تعداد 200 سے بڑھا کر 230 کر دی گئی ہے، جبکہ اس سروس کو جدید ٹیکنالوجی وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے پنجاب کے 11 اضلاع میں 300 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ سروس لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم اور اٹک میں فعال ہے، جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی شہری اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ جلد پنجاب بھر میں فری وائی فائی سروس کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
اب تک 17.
ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ فری وائی فائی سروس ایمرجنسی استعمال کے لیے ہے اور یہ ویڈیو اسٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ مقاصد کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فری وائی فائی سروس
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کا پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھانے کیلئے نیا فارمولا لانے کا فیصلہ
صدر آصف زرداری کا پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھانے کیلئے نیا فارمولا لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ لاہور میں پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری کی جانب سے صوبہ پنجاب میں زیادہ عہدیدار نامزد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں مقبولیت بڑھانے کا نیا فارمولا لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تنظیم سازی پلان کے تحت بڑے شہروں میں ضلعی کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نئے پلان کے اطلاق کی ابتدا لاہور سے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نئی تنظیم سازی کے تحت صوبائی دارالحکومت 9ٹاونز اور ایک کنٹونمنٹ پر مشتمل ہوگا، لاہور میں ٹاون کی سطح پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے کیا گیا۔پی پی پی کے ذرائع کے مطابق تنظیم سازی کے عمل سے زیادہ سے زیادہ پارٹی کارکنوں کو لاہور تنظیم میں شامل کیا جائے گا۔
لاہور میں عہدیدار نامزد کرنے کے بعد دیگر شہروں میں بھی اسی فارمولے کا اطلاق کیا جائے گا، قیادت کی رائے ہے کہ نئے پلان کے تحت زیادہ تنظیمی عہدیداران سے پارٹی متحرک ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں عید کے بعد کارکنان کی رکنیت سازی میں بھی تیزی آئے گی۔