خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کی ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج پہاڑپور نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالتی فیصلے کے بعد مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کو گرفتار کر لیا گیا،  دنوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملک عنایت پنچایت کا سربراہ تھا جس نے بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے پر والد نے خودکشی کرلی تھی جب کہ وصیت میں 3 ملزمان کو نامزد کیا تھا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر چلنے والے وائس نوٹ میں بے بسی سے خودکشی کرنےوالے شہری عادل نے غلام فرید اور کفایت وغیرہ کو نامزد کیا کہ زبردستی اس کی کمسن بچی رشتہ (ونی) غلام فرید نے اپنے بیٹے سے کرایا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچی کو ونی کرنے

پڑھیں:

گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثہ کیس میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گجرات اور کوٹ مومن میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز اجمل اور ذوالفقار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

موریطانیہ کشتی حادثہ: انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن گرفتار

موریطانیہ کشتی حادثے کے حوالے سے ایف آئی اے گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم اجمل مراکش کشتی حادثہ کیس کے مرکزی ملزم فہدی گجر کا قریبی ساتھی ہے ۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم ذوالفقار 2015ء سے ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار، 12 ہزار ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غرملکی کرنسی برآمد
  • انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • سرگودھا میں بے کس خواتین پر تشدد میں ملوث بس ڈرائیو اور کنڈیکٹر گرفتار
  • مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گرفتار
  • پشاور: پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
  • کراچی: آئل لائن سے تیل کی چوری، 8 ملزمان گرفتار