UrduPoint:
2025-03-19@16:28:20 GMT

بنگلہ دیش: روہنگیا باغی گروپ کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

بنگلہ دیش: روہنگیا باغی گروپ کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) بنگلہ دیش میں حکام نے منگل کے روز بتایا کہ پولیس نے ایک روہنگیا باغی گروپ کے رہنما کو گرفتار کر لیا ہے، جو مبینہ طور پر میانمار کی سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔

پولیس افسر پریتوش کمار مجمدار نے میڈیا کو بتایا کہ اراکان روہنگیا سالویشن آرمی (اے آر ایس اے) کے 48 سالہ سربراہ عطاء اللہ ابو عمار جنونی کو دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ان پر قتل اور تخریب کاری کی کارروائیوں کا شبہ ہے۔

بھارت میں روہنگیا پناہ گزین بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان

بنگلہ دیش کی ایلیٹ ریپڈ ایکشن بٹالین نے منگل کے روز عطاء اللہ ابو عمار جنونی اور ان کے پانچ دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ان کے مزید چار دیگر ساتھیوں کو وسطی ضلع میمن سنگھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انڈونیشی ساحل پر پھنسے ہوئے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کی روداد

پولیس نے گرفتاری سے قبل انہیں پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

پولیس انسپکٹر قیوم خان نے بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد ملزمان کو ایک ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں قتل، تخریب کاری اور بنگلہ دیش میں غیر قانونی داخلے کے الزامات کے سلسلے میں تفتیش کے لیے 10 روزہ ریمانڈ کی منظوری دی۔

اے آر ایس اے کی 'مجرمانہ' سرگرمیاں

اراکان روہنگیا سالویشن آرمی (اے آر ایس اے) کو میانمار میں بے وطن مسلم اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف ایک باغی گروپ کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کرائسز گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق ابو عمار جنونی نے سن 2016 سے میانمار کی شمالی ریاست رکھائن میں باغی گروپ کی سربراہی کا آغاز کیا تھا۔

جب جنونی 2017 میں اے آر ایس اے کی قیادت کر رہے تھے، تو اسی دوران اس گروپ پر رکھائن میں سکیورٹی چوکیوں پر ہلاکت خیز حملے کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

پچھلے چند ماہ میں ہزاروں روہنگیا میانمار سے بنگلہ دیش پہنچ گئے

خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ہی سن 2017 کے ان حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ وہ سب سے پہلے آن لائن پوسٹ کی جانے والی ایسی ویڈیوز کے ذریعے عوام کے سامنے ظاہر ہوئے، جس میں انہیں نقاب پوش بندوق برداروں کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کو "غیر انسانی جبر" سے آزاد کرانے کا عہد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

میانمار: جنگی جرائم میں 'کافی اضافہ' ہوا ہے، اقوام متحدہ

سن 2017 کے حملوں کے بعد ہی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ فوجی کریک ڈاؤن کا آغاز ہوا، جس کی وجہ سے تقریبا ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔

ابو عمار جنونی پر بنگلہ دیش کی ملٹری انٹیلیجنس کے ایک افسر کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔

میانمار:ڈرون حملے میں درجنوں روہنگیا مسلمانوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

اے آر ایس اے پر سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ، اغوا، بھتہ خوری اور بنگلہ دیشی مہاجر کیمپوں میں تشدد جیسی کارروائیاں کرنے کا بھی الزام ہے۔

تدوین جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روہنگیا مسلمانوں اے آر ایس اے بنگلہ دیش باغی گروپ بتایا کہ کیا گیا

پڑھیں:

لکی مروت میں کارروائی، 2 اغوا کار گرفتار، 2 مغوی بازیاب

—فائل فوٹو

لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 اغواء کار گرفتار کر لیے اور 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔

 پولیس نے گنڈی چوک پر مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمی

لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور  27  لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 15 کرکٹرز گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی
  • کرکٹرز کا روپ دھار کر 15 بنگلہ دیشی نوجوانوں کی ملائیشیا میں داخلے کی کوشش ناکام
  • پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
  • پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
  • لکی مروت میں کارروائی، 2 اغوا کار گرفتار، 2 مغوی بازیاب
  • خیبر پی کت ‘ 3حملے ناکام : کوئٹہ ائرپورٹ پر فائرنگ ‘ جے یوآئی رہنما مفتی عید لباقی جاں بحق : خیبر میں آپر یشن 3خارجی ہلاک 
  • بھارت؛ یونیورسٹی کے اندر کھلی جگہ میں نماز پڑھنے پر طالب علم گرفتار
  • راولپنڈی: آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ
  • راولپنڈی: آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون محفوظ رہیں، پولیس