اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی متوقع تاریخ سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش29مارچ کو 3بج کر 58منٹ پر ہوگی،30مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمرتقریباً24گھنٹے ہوگی، غروب آفتاب کے بعد چاند70منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ 16سے 18گھنٹے کی عمر کے چاند کو دوربین سے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ20گھنٹے کی عمر کے چاندر کو آنکھ سے براہ راست دیکھا جا سکتا ہے،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 30مارچ کو چاند کا براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے،عیدالفطر31مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

ریڈ زون اسلام آباد میں احتجاج روکنے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں  جمع

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

کراچی: جمعے سے گرمی بڑھنے کا امکان

---فائل فوٹو

کراچی والے ہو ہوشیار جائیں کیونکہ گرمی پوری شدت سے آنے کو تیار ہے، محکمۂ موسمیات نے جمعے سے کراچی میں درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان

ماہرِ موسمیات جواد میمن نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں گرم موسم کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں درجۂ حرارت37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جمعے سے شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔

کراچی میں 25 مارچ سے درجۂ حرارت میں کمی آئے گی، عید کے دنوں میں درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • عید کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
  • کراچی: جمعے سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • عید الفطر کب ہوگی؟ ماہرین نے پیش گوئی کردی
  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30مارچ کو طلب
  • کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
  • عیدالفطر 30 مارچ کو ہو گی یا 31 کو ؟ ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں