انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خلیل اللہ، مرجان علی اور حارث خان خلیل کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ملزم خلیل اللہ اور مرجان علی کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان 2024 میں درج کیے گئے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان شہریوں کو امریکی ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔
مزید پڑھیں: درجنوں شہریوں سے عمرے کے نام پر ویزا فراڈ کرنے والا گرفتار
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق پشاور میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا اور ملزم حارث خان خلیل کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم بغیر لائسنس ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے 4 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے ویزا فراڈ میں ملوث
پڑھیں:
ڈی آئی خان: کم سن بچی کو ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کی ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج پہاڑپور نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالتی فیصلے کے بعد مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کو گرفتار کر لیا گیا، دنوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملک عنایت پنچایت کا سربراہ تھا جس نے بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے پر والد نے خودکشی کرلی تھی جب کہ وصیت میں 3 ملزمان کو نامزد کیا تھا۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر چلنے والے وائس نوٹ میں بے بسی سے خودکشی کرنےوالے شہری عادل نے غلام فرید اور کفایت وغیرہ کو نامزد کیا کہ زبردستی اس کی کمسن بچی رشتہ (ونی) غلام فرید نے اپنے بیٹے سے کرایا ہے۔