بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں،تباہ حال بوگیوں میں  سے 3 دستی بم برآمد ہوئے ، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق  ٹرین کی بوگیوں پرگولیوں کے نشان ہیں اوربیشترکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں،  جعفرایکسپریس کی تباہ حال کوچز سے 3 دستی بم ملے، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ۔حکام نے بتایا کہ بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 11مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشتگردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس ،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں جہنم واصل کیے جانیوالے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

لاہور ( طیبہ بخاری سے )جعفر ایکسپریس  آپریشن میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ۔

فصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام دہشتگرد  سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے گئے، جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا  غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا،  تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔یہ وہی دہشتگرد تھے جو نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔

زائرین کو 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مکہ سے مدینہ لے جانے والی ٹرین

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں‘ بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد
  • کوئٹہ پہنچائی گئی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد
  • جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد
  • جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد
  • دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں
  • حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیاں کوئٹہ پہنچا دی گئیں
  • جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویر سامنے آگئیں
  • جعفر ایکسپریس ،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں جہنم واصل کیے جانیوالے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں
  • کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل، ٹریک بحالی کا کام جاری