بلوچستان: اے این ایف کی کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع واشک میں کارروائی ماشکیل کے سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 840 کلو افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
اسی طرح دوسری کارروائی چمن کے علاقے میں کی گئی جہاں سے 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
دونوں کارروائیوں میں برآمد کردہ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔
اس حوالے سے نامعلوم منشیات اسمگلرز کےخاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کیخلاف ملیر کینٹ میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
— جنگ فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف ملیر کینٹ میں کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کے عملے نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث منظم گروہ کے 2 ملزمان کو ملیر کینٹ سے گرفتار کر لیا۔
حکّام کے مطابق گرفتار ملزمان نور الحق سومرو اور عبدالرشید کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
حکّام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 12 ہزار امریکی ڈالرز، 200 سعودی ریال اور 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
حکّام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد موبائل فون سے حوالہ ہنڈی کے بارے میں شواہد بھی برامد کر لیے گئے ہیں۔
حکّام نے بتایا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
حکّام کے مطابق برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے ملزمان ایف آئی اے کو مطمئن نہ کر سکے جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔