جنوبی وزیرستان: 3 اہم شاہراہوں پر کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
جنوبی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک 3 اہم شاہراہوں پر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو کے سبب عزیز آباد چوک سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی، لدھا سے مکین تک بھی سڑک کرفیو کے سبب بند رہے گی۔
بی بی راغزئی سے جنڈولہ تک بھی کرفیو نافذ رہے گا جس کی وجہ سے سڑک بند ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں رزمک سب ڈویژن میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، شندُوری نواز پُل سے میلوگئی پُل پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل دُوسَلی میں گڑدائی اور خارسین تک بھی کرفیو کی وجہ سے سڑک بند ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرفیو نافذ
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کی سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گی۔ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ البتہ احمد وام سے کوٹکئی تک کی روڈ بند رہے گی۔ ناصر خان کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔