تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
پانی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔
واپڈا کے ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابلِ استعمال ذخیرہ صفر ہو گیا ہے، ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پر ہے۔
کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے جہاں پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے۔
ذرائع واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے۔
منگلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیاز اللّٰہ نیازی کو بشریٰ بی بی کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دے دی گئی، ذرائع
نیاز اللہ نیازی (فائل فوٹو)۔نیاز اللّٰہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں وکلا سے ملاقات میں کیا۔
ذرائع کے مطابق نیاز اللّٰہ نیازی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مشترکہ ترجمان ہوں گے۔