آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور سیکڑوں شہادتوں پر پھر بول پڑے۔

عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ ایک دن میں 130 سے زائد بچے مارے گئے ہیں، بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو توڑا گیا ہے۔

عثمان خواجہ نے لکھا کہ تصور کریں کہ اگر یہ سب مخالف طرف سے ہوتا تو پھر کتنے غصے کا اظہار کیا جاتا، تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں، یہ بچے بس تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے بھی نام ہیں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں، ہم اس بربریت کو معمولی نہیں بنا سکتے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ ہم پہلے ہی کر چکے ہیں۔

عثمان خواجہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ مجھے بالکل یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ اب بھی ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ عثمان خواجہ اس سے قبل بھی فلسطینیوں سے بھرپور طریقے سے اظہارِ یک جہتی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر صہیونی طیاروں نے سحری کے وقت امریکی ساختہ بموں سے وحشیانہ بم باری کی۔

حماس کے وزیرِ اعظم ، نائب وزیرِ انصاف اور نائب وزیرِ داخلہ سمیت 413 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

شہداء میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عثمان خواجہ

پڑھیں:

سانحہ جعفر ایکسپریس، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشروط طور پر استعفیٰ کی پیشکش کردی

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عہدے سے استعفیٰ کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی لیپس کا ذمہ دارآپ کو قرار دےکراستعفے کا مطالبہ کررہی ہے؟

اس سوال پر خواجہ آصف نے استفسار کے انداز میں کہا ’ اچھا! مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے!! اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔‘

یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف

قبل ازیں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ

 پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے اور اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس واقعے کی مذمت نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی جیل سے اخبارات میں آرٹیکل لکھتے ہیں اور بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس کے قومی سانحے پر مذمت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ساتھ بیٹھنے کے لیے پی ٹی آئی نے پخ لگا دی ہے کہ پہلے ہمارے بانی کو پیرول پر رہا کرو۔ حکومت کل جماعتی کانفرنس کے لیے ان کے پاس جانے کو تیار ہے، یہ قومی معاملہ ہے اس میں غیر مشروط شرکت ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔

یہ بھی پڑھیےپی ٹی آئی نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، خواجہ آصف

ہماری قیادت جیل میں رہی، پارٹی تمام عمل میں شمولیت کرتی رہی، بے نظیر بھٹو دہشتگردی کا شکار ہوئیں لیکن ان کی پارٹی نے کبھی قومی مسائل پر کسی جگہ شرط نہیں لگائی۔

یاد رہے کہ 11 مارچ کو بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین ’ جعفر ایکسپریس‘ پر حملہ کرکے، اس کے تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کم از کم 21 مسافر جبکہ 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد اس مذموم کارروائی کے دوران افغانستان میں اپنے سہولت کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اورکچھ دہشتگردوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں جس کی وجہ سے بہت احتیاط کے ساتھ آپریشن کر کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی خواجہ محمد آصف سانحہ جعفر ایکسپریس وزیر دفاع

متعلقہ مضامین

  • ’تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں‘، عثمان خواجہ فلسطین میں شہادتوں پر بول اٹھے
  • آسٹریلوی کرکٹر بھی فلسطین میں شہادتوں پر بول اُٹھے
  • اجلاس میں شرکت نہ کر کے پی ٹی آئی نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی: خواجہ آصف
  • امن معاہدے کی خلاف ورزی ،اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 400 سے متجاوز
  • ثابت ہوگیا وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے: خواجہ آصف
  • غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 300 سے تجاوزکرگئی
  • اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین بمباری، بچوں سمیت 200 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی
  • ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی مولانا طارق جمیل پر شدید تنقید
  • سانحہ جعفر ایکسپریس، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشروط طور پر استعفیٰ کی پیشکش کردی