رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے لوگ عبادت نہیں کرتے روزہ فاقہ ہوگیا ہے، بشریٰ انصاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز کی وجہ سے لوگ عبادتوں کو بھول گئے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈیلی ویلاگ میں آج کل کے رمضان ٹرانسمیشنز ٹرینڈ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے لوگ روزہ رکھتے تھے اب فاقہ کرتے ہیں۔
اپنے گھر میں افطاری کی تیاری کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی اور کہا پہلے لوگ روزہ رکھ کر عبادت کرتے تھے قرآن پڑھتے تھے مگر اب روزہ رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر گزار دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی رمضان ٹرانسمیشن ہوتی تھیں مگر ٹرینڈ نہیں تھا جو اب بن گیا ہے ان کے مطابق پہلے کا دور اچھا تھا، اب وہ خود بھی کسی نہ کسی رمضان ٹرانسمیشن میں جاکر بیٹھ جاتی ہیں کہ لوگوں کا اس سے دل بہلتا ہے انہیں اچھا لگتا ہے۔
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ جب لوگ رمضان ٹرانسمیشن نہیں دیکھتے تھے تو زیادہ عبادت کر کے روزہ گزارتے تھے، تسبیحات پڑھتے تھے اور عبادت میں مشغول رہتے تھے۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ اب بغیر عبادت کے لوگوں نے روزہ نہیں فاقہ کرنا شروع کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ثابت ہوگیا وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے: خواجہ آصف
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے۔انہوں نے لکھا کہ ”خان نہیں تو پاکستان نہیں“ ان کا نصب العین ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت عمران خان سے ملاقات کرانے سے مشروط کی تھی۔
میکال ذوالفقار نے زارا شیخ سے اپنے تعلق کی حقیقت بتادی
مزید :