اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد پرواز دو دن کی تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث مسافر جدہ پھنس گئے۔

سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا انتظار طویل ہوگیا، نجی ایئر لائن نے جدہ سے 16 مارچ کو رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا، نجی ایئر لائن 16 مارچ سے آج تک تین بار واپسی کا وقت تبدیل کر چکی ہے۔

نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر سے مسافر مہنگے ہوٹلوں اور سڑکوں پر وقت گزارنے پر مجبور ہوگئے، تاخیر کے بعد پرواز روانگی کا 18 مارچ شام 5 بج کر 20 منٹ کا روانگی کا شیڈول دیا گیا، دوسری مرتبہ شیڈول کو تبدیل کرکے 18 مارچ رات 10 بج کر 15 منٹ روانگی کا وقت دیا گیا۔

تیسری مرتبہ روانگی کا وقت 19 مارچ رات دو بجکر پچاس منٹ کا وقت دیا گیا، مسافروں نے وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، مسافروں کے مطابق تاحال پانچ مرتبہ پرواز کا شیڈول تبدیل کیا جاچکا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نجی ایئر لائن روانگی کا کا وقت

پڑھیں:

جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 37 کروڑ سے زائد مالیت کی 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ماشخیل بارڈر کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ چمن کے علاقے میں چھپائی گئی 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ملزم سے 60.3 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریڈ زون اسلام آباد میں احتجاج روکنے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں  جمع
  • جدہ سے اسلام آباد آنے والے عمرہ زائرین 4 دن سے پرواز کے منتظر
  • جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
  • مسافروں سے بھرا طیارہ سمندرمیں گر کر تباہ، معروف موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک
  • ہنڈراس؛ طیارہ گر کر تباہ، مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری، اوپن مارکیٹ ریٹ 282 روپے سے تجاوز کر گئے
  • جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • پاکستان میں افغانی شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی،31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم
  • علیمہ خان سمیت 16 افراد کی کل جے آئی ٹی دوبارہ طلبی کے نوٹس