پاکستان نے دہشتگردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائی کرنے کا اشارہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاکستان نے دہشتگردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائی کرنے کا اشارہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان نے دہشت گردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیوں کے اشارے دے دیے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دشمنوں کے پیچھے کسی بھی ملک جانا پڑے تو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے کسی بھی ملک میں جانا پڑے تو جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ٹی ٹی پی کو واپس اس لیے لایا گیا تاکہ ایک نجی ملیشیا قائم کی جاسکے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اسے صرف بحال کیا جارہا ہے، تاکہ دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے، حکومت سیکیورٹی اداروں کو تمام درکار وسائل فراہم کرے گی، تاکہ قوم کو دہشتگردوں سے بچایا جاسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد بھی وزیر دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف اتحاد اور فیصلہ کن اقدام ترتیب دیے جارہے ہیں، سویلین اور فوجی قیادت دشمن کے خلاف قوم کو ایک پیج لانے کی بات ہورہی ہے اور اس جنگ میں پاکستان کی فتح ہوگی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری
پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جو آگ پاکستان میں لگی ہے اردگرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آس پاس رہنے والے یہ نہ سوچیں کہ پاکستان میں جو آگ لگی ہے وہ ان تک نہیں پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، اس معاملے کو سفارتی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانا ہوگا اور افغان حکومت کے کردار سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا خود کو اس خطے سے الگ نہیں کر سکتی، دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی بھی نشاندہی ہونی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، یہ ایک اہم قومی مسئلہ ہے جس میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر مشروط حمایت اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔