صدرمملکت آج ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:صدرمملکت آصف علی زرداری آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے دورہ کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے، صدرمملکت کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔
صدرآصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے وزراء، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
تصویر بشکریہ جیو نیوزوزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہیں۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے۔ دونوں رہنما تجارت کے فروغ، شراکت داری،اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔