چین، انسانی دماغ جتنا طاقتور اے آئی ایجنٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور:
مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکہ سے لگی دوڑ میں چین نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
چینی کمپنی بٹر فلائی نے انسانی دماغ جیسی صلاحیتیں و قوت رکھنے والا دنیا کا پہلا اے آئی ماڈل’’مانس(Manus) )ایجنٹ ‘‘ بنا لیا جو ازخود فیصلے کر سکتا ہے اور اسے خصوصی انسانی رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں۔
سائنسی اصطلاح میں یہ عمل ’’آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس‘‘کہلاتا۔ مانس ایجنٹ استعمال کرنے والے اس کی مدد سے نئی گیمز اور ویب سائٹس تخلیق کر چکے۔
جلد اسے دنیا بھر میں عوام استعمال کریں گے۔ قابل استعمال ہو کر مانس کئی کام انجام دے گا، مثلاً ہوائی جہاز کی ٹکٹ بک کرنا، جائیداد کی خریدوفروخت،پوڈکاسٹ بنانا وغیرہ۔
ماہرین کے نزدیک مانس اے آئی کو ’’خودمختار اور آزاد‘‘بنانے کی سمت ایک اور قدم ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کالجز میں کلاسز کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی
لاہور: پنجاب بھر کے کالجز میں کلاسز کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق کلاس کے دوران اساتذہ اور طلبا دونوں کیلئے موبائل کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے ۔