Nawaiwaqt:
2025-03-19@08:07:51 GMT

23 مارچ: یوم پاکستان کے موقع پر  ایوان صدر میں تقریب ہو گی 

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

23 مارچ: یوم پاکستان کے موقع پر  ایوان صدر میں تقریب ہو گی 

اسلام آباد(آئی این پی)23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے گی۔صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی  تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم اور تمام سروسز چیف شرکت کریں گے۔ صدر مملکت قومی پرچم لہرائیں گے۔اس موقع پاک آرمی کے  دستے کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جائے گی۔ پاک فضائیہ کا دستہ بھی ایوان صدر کے اوپر فلائی پاسٹ کرے گا۔ تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان قونصلیٹ اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے سحری تقریب

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء)پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اشتراک سے 10 مارچ 2025 کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک شاندار سحری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ہیلتھ، انجینئرنگ، اور منرلز شو (HEMS 2025) کی تشہیر تھا، جو 17 سے 19 اپریل 2025 کو ایکسپو سینٹر لاہور، پاکستان میں منعقد ہوگا۔
پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے متحدہ عرب امارات میں مقیم تاجروں کو HEMS 2025 میں شرکت کی دعوت دی اور پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کو اجاگر کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ "پاکستانی حکومت وفود کے لیے مکمل معاونت اور سہولت فراہم کرے گی۔"
ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد درآمد کنندگان اور ممکنہ خریداروں کو پاکستان میں HEMS 2025 میں شرکت کے لیے تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ نمائش ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، جو تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔


پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ اور نائب چیئرمین کامران ریاض نے پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان کاروباری روابط مضبوط کرنے میں کونسل کے کردار پر روشنی ڈالی اور HEMS 2025 میں عالمی شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
معروف پاکستانی بزنس مین حسین داؤد نے شرکاء کو HEMS 2025 کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور کہا کہ ایسی نمائشیں پاکستان کے برآمدی شعبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔


HEMS 2025: پاکستان کے اہم صنعتی شعبوں کی نمائش HEMS 2025 میں درج ذیل شعبے شامل ہوں گے:
الیکٹریکل مشینری اور گھریلو آلات۔آٹوموٹیو انڈسٹری۔دواسازی اور سرجیکل آلات۔کیمیکلز، ماربل اور منرلز۔تعمیراتی سامان اور سیفٹی آلات۔جواہرات اور زیورات۔اسپورٹس گڈز اور کٹلری۔پیکیجنگ اور اسٹیشنری۔فرنیچر، ہینڈی کرافٹس، اور پلاسٹک اشیاء
یہ سحری تقریب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور HEMS 2025 کو ایک بڑے تجارتی موقع کے طور پر اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ریلوے حکام کا عیدالفطر پر  5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
  • 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی
  • 23 مارچ؛ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی
  • پاکستان قونصلیٹ اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے سحری تقریب
  • جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جشن ولادت امام حسنؑ کا انعقاد
  • پاکستان میں افغانی شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی،31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا۔
  • عید کی خوشیاں دوبالا: صدر نے عیدالفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھا دیں
  • عید کی خوشیاں دوبالا: صدر نے عیدالفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھا دیں