جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو بچوں کو شہید کررہے ہیں، ڈاکٹر مصدق
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ جہاں ضرورت ہے وہاں آپریشن ضرور کریں تاہم دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے کےلیے اس کی وجوہات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اگر مسلمان ایک ہو جائیں تو کوئی ہمیں فٹبال کی طرح لات نہیں مارے گا، ڈاکٹر ذاکرنائیک
لاہور:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اگر ہم مسلمان ایک ہو جائیں گے تو کوئی ہمیں فٹ بال کی طرح لات نہیں مارے گا۔
لاہور میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مسلم امہ کے لیے 15نکات ہیں جن میں فلسطین کا حل موجود ہے، ہم دیکھتے ہیں کئی جگہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہے فلسطین ہو کشمیر یا چین ہو، ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں، اگر ہم مسلمان ایک ہو جائیں گے تو کوئی ہمیں فٹ بال کی طرح لات نہیں مارے گا۔
صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو مسلمان کرنے اور اسلام کی بہترین انداز میں خدمت کرنے پر مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے کروڑوں لوگ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے محبت کرتے ہیں، جن کی خدمات اسلام کا پرچم بلند کیے ہوئے ہے۔