سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون کے معاہدوں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ریاض:
سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور میں تعاون اور باہمی مدد کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سعودی عرب اور مصر کی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے شعبے میں مذاکرات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار بھی تفویض کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کیلئے استعمال ہو سکے گی، قرض کی رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔
عالمی بینک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس رقم سے غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔