دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننےوالی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔
بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس واقعے کے 8 زیرِ علاج زخمی سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج
—فائل فوٹوجعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکے9 زخمی زیرعلاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے ۔
11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔
16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔