سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا انتظار طویل ہوگیا، نجی ایئر لائن نے جدہ سے 16 مارچ کو رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا، نجی ایئر لائن 16 مارچ سے آج تک 3 بار واپسی کا وقت تبدیل کر چکی ہے۔ نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر سے مسافر مہنگے ہوٹلوں اور سڑکوں پر وقت گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد پرواز 2 دن کی تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث مسافر جدہ میں پھنس گئے۔ سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا انتظار طویل ہوگیا، نجی ایئر لائن نے جدہ سے 16 مارچ کو رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا، نجی ایئر لائن 16 مارچ سے آج تک 3 بار واپسی کا وقت تبدیل کر چکی ہے۔ نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر سے مسافر مہنگے ہوٹلوں اور سڑکوں پر وقت گزارنے پر مجبور ہوگئے، تاخیر کے بعد پرواز روانگی کا 18 مارچ شام 5 بج کر 20 منٹ کا روانگی کا شیڈول دیا گیا، دوسری مرتبہ شیڈول کو تبدیل کرکے 18 مارچ رات 10 بج کر 15 منٹ روانگی کا وقت دیا گیا۔ تیسری مرتبہ روانگی کا وقت 19 مارچ رات 2 بجکر 50 منٹ کا وقت دیا گیا، مسافروں نے وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، مسافروں کے مطابق تاحال 5 مرتبہ پرواز کا شیڈول تبدیل کیا جاچکا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نجی ایئر لائن کی روانگی کا سے اسلام کا وقت

پڑھیں:

مسافروں سے بھرا طیارہ سمندرمیں گر کر تباہ، معروف موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک

ہنڈراس(اوصاف نیوز)امریکی اور فرانسیسی شہریوں سے بھرا طیارہ دوران پروازوسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں واقع سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا تاہم 5 افراد بچ گئے اور ایک تاحال لاپتہ۔ہنڈراس کے وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہنڈراس کی ایئرلائن کا طیارہ لانشا کا ملبہ آئس لینڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر پر مل گیا ہے۔

فائرفائٹر اہلکاروں نے بتایا کہ تمام متاثرین کو نکالنے تک آپریشن جاری رہے گا اور توقع ہے کہ موسم بہتر رہے گا۔پرواز کی تفصیلات کے مطابق مسافروں میں امریکی اور فرانس کے شہری اور دو بچے بھی شامل ہیں اور یہ پرواز لاسیبا ایئرپورٹ جا رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ مسافروں میں مشہور موسیقار اوریلیو مارٹینیز سویز بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔طیارے کے حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا اور ایئرلائن کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خوشخبری سنادی

متعلقہ مضامین

  • مسافروں سے بھرا طیارہ سمندرمیں گر کر تباہ، معروف موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک
  • ہنڈراس؛ طیارہ گر کر تباہ، مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری، اوپن مارکیٹ ریٹ 282 روپے سے تجاوز کر گئے
  • وزیراعظم کے سیکرٹری اسد گیلانی تبدیل‘ وزارت قومی ورثہ میں تعینات
  • جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • پاکستان میں افغانی شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی،31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم
  • پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے کل ہونیوالے اجلاس کا وقت تبدیل
  • بھیڑ-بلی کی جوڑی نے ‘کپل آف دی ایئر’ کا ایوارڈ جیت لیا
  • علیمہ خان سمیت 16 افراد کی کل جے آئی ٹی دوبارہ طلبی کے نوٹس