امریکہ، اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی، جماعت اسلامی کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکی سرپرستی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، صہیونیوں نے غزہ میں تاریخ انسانی کی بدترین فسطائیت کی ہے، غزہ میں 48 ہزار فلسطینیوں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے کو شہید کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، صہیونیوں نے غزہ میں تاریخ انسانی کی بدترین فسطائیت کی ہے، غزہ میں 48 ہزار فلسطینیوں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے کو شہید کردیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں، زخمیوں کی تعداد کئی لاکھ ہے، غزہ میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے، جمعہ کو احتجاج کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے مظاہروں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمعہ کو ملک گیر احتجاج امیر جماعت اسلامی
پڑھیں:
افغانستان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں جماعتِ اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت ہے، افغانستان یقینی بنائے کہ اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ 500 ارب اور حکمران طبقہ صرف 5 ارب ٹیکس دیتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 57 حملہ ہوئے، وہاں تیزی سے بے امنی بڑھ رہی یے، کے پی اس لیے جل رہا ہے کیونکہ ہماری اپنی پالیسی نہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلوچوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہو گا، رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، چھوٹی صنعتوں کو ترقی دی جائے۔