ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے اضلاع  اپر جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنگن تک کل کرفیو ہوگا۔ ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو رہےگا۔ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ سے منزئی تک اور کڑی وام سے جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہےگا، کوڑ قلعہ سے گومل اور گرداوائی وانا کا روڈ کھلا رہےگا۔

بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کے مطابق  جنوبی وزیرستان اپر میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک عزیز آباد چوک سے سرویکئی اور جنڈولہ سڑک بند رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر کے اعلامیے کے مطابق  اسپن مسجد، آسمان منزا اور لدھا سے مکین تک کی سڑک بھی بند رہے گی، بی بی راغزئی سے کوٹکئی اور جنڈولہ تک کی سڑک بھی کل بند رہے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکیں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کل بند رہیں گی، مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں۔

غزہ جنگ بندی کیوں ٹوٹی، کون لوگ بمباری کا نشانہ بنے، الجزیرہ نیوز کی رپورٹ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان شمالی وزیرستان ڈپٹی کمشنر کے مطابق

پڑھیں:

  جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ

ویب ڈیسک:  موجودہ حالات کے پیشِ نظر  جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذکرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشنز جاری کردیے، جس کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہےگا۔ اس کے علاوہ  احمد وام سےکوٹکئی تک روڈ بند رہےگا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی۔

پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل،اگلا پراؤ لاہور

نوٹیفکیشن میں مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ
  • جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو ختم، تمام راستے ٹریفک کیلئے بحال
  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ،متعدد سڑکیں بند
  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ
  • جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
  •   جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ