سیما حیدر اور سچن مینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی عاشق سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے بذریعہ نیپال پڑوسی ملک پہنچنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر نے بچی کو جنم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر کے ہاں بچی کی پیدائش گریٹر نوئیڈا کے کرشنا اسپتال میں منگل کی صبح 4 بجے ہوئی،سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے تصدیق کی کہ ماں اور نومولود کی صحت اچھی ہے۔
اے پی سنگھ نے کہا کہ ‘جو لوگ سیما اور سچن سے محبت کرتے ہیں، ان کے لیے یہ جشن کا لمحہ ہے، ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اور ماں اور بچہ دونوں بالکل صحت مند ہیں۔ تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں، اور سب کچھ ٹھیک ہے۔’
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جوڑے نے اپنی نومولود کے نام رکھنے کے عمل میں عوام کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ ‘ہم ملک اور دنیا بھر کے لوگوں سے سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام تجویز کرنے کی درخواست کرتے ہیں’۔
وکیل کا کہنا تھا کہ ‘ہم سوشل میڈیا صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہندوستانی روایات کی بنیاد پر اپنے نام کی تجاویز بھیجیں اور پھر سب سے زیادہ ووٹوں والے نام کا انتخاب کیا جائے گا۔’
سیما کے حمل کی افواہیں گزشتہ برس پہلی بار جنوری میں پھیلی تھیں لیکن اپریل میں ایک انٹرویو میں جوڑے نے ان کی تردید کی تھی۔
اس وقت، سیما نے اپنی زندگی میں عوامی دلچسپی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صحیح وقت آنے پر کوئی بھی خوشخبری شیئر کریں گی۔
بعدازاں دسمبر میں سیما کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے پانچویں حمل کی تصدیق کی ساتھ ہی اپنے بے بمپ کی نمائش کرتی نظر آئیں۔
واضح رہے کہ سیما حیدر کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی بار گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی۔
جس کے بعد دونوں کے تعلقات بڑھتے بڑھتے اتنے بڑھے کہ پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی،جہاں سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔
اس جوڑے نے مبینہ طور پر ہندو رسم و رواج کے مطابق کھٹمنڈو میں شادی رچا لی تھی اور پھر سیما کے چار بچوں کے ساتھ 13 مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوگئے تھے، اب سیما بھارت میں سچن کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔
سیما بھارتی شہر گریٹر نوائیڈا میں پہلی شادی سے ہونے والے اپنے چاروں بچوں اور سچن کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
سیما کا 8 سالہ بیٹا فرحان علی اب راج، 6 سالہ بیٹی فروا اب پریانکا، 4 سالہ بیٹی فریحہ بتول اب منی اور فرح اب پری کہلاتی ہیں۔
گزشتہ برس سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے ایک بھارتی وکیل کے ذریعے نوئیڈا کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں سچن مینا کے ساتھ سیما کی شادی اور اپنے بچوں کا مذہب تبدیل کرنے کو چیلنج کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:تارا کو ‘ٹائم پاس’ کہنے پر آدر جین نے خاموشی توڑ دی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اداروں کیخلاف مہم چلانے کا الزام ‘ پی ٹی آئی کا رکن حید ر سعید گرفتار ‘ 3روزہ جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ نوائے وقت) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اداروں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم حیدر سعید کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران بنی گالا اسلام آباد کے علاقے سے گرفتارکیا گیا۔ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا۔ جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے سوشل میڈیا اکائونٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کردیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو دوبارہ 20 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔