پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان یک زبان ہوگئے۔

صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر، چوہدری افتخار حسین، پیر اشرف رسول و دیگر نے اظہار خیال کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ قصور میں نوجوان کو ڈیڑھ سو روپے ادھار واپس نہ دینے پر قتل کیا گیا، ایک نوجوان بیٹے نے کھانا نہ دینے پر ماں کو سر پر ڈنڈا مار کر قتل کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت پر قابو پانے کےلیے صوبہ کو اسلحہ سے پاک کرنا ہوگا، جتنا اسلحہ پنجاب میں ہے شریف شہری ڈر کر رہتا ہے۔

چوہدر افتخار حسین نے کہاکہ کھڈیاں خاص میں نوجوان کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں پولیس ان کا تحفظ کررہی ہے۔

پیر اشرف رسول نے کہا کہ کیا ایم پی اے کی اتنی اہمیت ہی رہ گئی ہے کہ کوئی سپاہی بھی ان کی بات نہ مانے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس والے تو اپیل بھی نہیں سنتے پولیس تو سیاسی پارٹی بن چکی ہے، پنجاب پولیس دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کینسر کے بڑھتے کیسز پر قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق ملک بھر میں کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ہر 8 میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں کینسر کےمریضوں کے لیے سرکاری سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت اتنی نالائق ہے کہ صحت کا بجٹ صرف 25 فیصد خرچ ہوا، اب یہ حکومت ایک ہزار ہیلتھ سینٹرز پرائیویٹائز کرنے جارہی ہے۔

قرارداد پر پارلیمانی سیکریٹری خالد رانجھا نے کہا کہ اس قرارداد کا جواب ابھی تک نہیں آیا۔

چیئرپرسن سمیع اللّٰہ نے کہا کہ آخری موقع ہے، اگر اگلی بار جواب نہ آیا تو قرارداد منظور کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظور

قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کے لیے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظورکر لی گئی، طارق فضل چوہدری نے قرارداد پیش کی۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ ایوان نے اسمبلی ہال کل قومی سلامتی اجلاس کیلئے استعمال کرنے کی تحریک منظورکر لی۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترسیلات زر 13.2 ارب ڈالرز تھیں، 9 ماہ کی ترسیلات زر کو دیکھیں تو 35 سے 36 ارب تک پہنچ گئی ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات کے باعث اتنا بڑا اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کے ساتھ پالیسیوں کا تسلسل رکھا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیرغورنہیں ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کوئی اضافہ زیرغورنہیں۔وزارتِ خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ وزارت ملازمین کی نجی مکانوں کی ہائرنگ کو حد کو بڑھانے پرغور کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم پاکستان، عہد وفا کا دن
  • قومی سلامتی پر اپوزیشن کو اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہیے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • ’ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہوگئی‘، مریم نفیس نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں
  • ہم سب غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں،اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں ہیں،جج کے ریمارکس
  • بلوچستان و کے پی کی صورتحال، داخلی تحفظ و حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظور
  • کراچی میں عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان اور کے پی میں سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب ہو رہے ہیں، جمعیت کوئٹہ
  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کا اہم خط جلد بازی کی نذر