ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا ماموں کے ہاتھوں قتل
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا ماموں کے ہاتھوں قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
قصور(سب نیوز) ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے کو قتل کردیا۔ مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ 30سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔تھانہ منڈی عثمان والہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نوشہرہ: بھائی سے غلطی سے گولی چل گئی، بہن جاں بحق
علامتی فوٹوخیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مبینہ طور پر بھائی سے غلطی سے پستول چل جانے سے بہن جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ جلوزئی میں پیش آیا جہاں بھائی کے ہاتھوں سے غلطی سے پستول چل گئی، جس سے بہن زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی نے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دیا کہ بھائی سے غلطی سے گولی چلی۔