لاہور:

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر حزب اختلاف کو اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہیے، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے مسئلے میں پولیٹکل پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قومی سلامتی کے اجلاس میں شامل ہونا چاہیے تھا، دو مواقع کا خود گواہ ہوں جب قومی سلامتی کا معاملہ آیا اور پی ٹی آئی اس میں شریک نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم تھے اور قومی سلامتی کونسل کے بلائے جانے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، آج پھر نیشنل سیکیورٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی پارٹی شامل نہیں ہوئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کے لیے سوچنا چاہیے، ہم اپوزیشن میں تھے جب بھی  قومی سلامتی کا اجلاس ہوا شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر شرکت۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہ بنائے یہ موقع نہیں، جب ہمارے مخالف ملک کی بقا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، نواز شریف موجودہ صورت حال میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں یہ فضل الرحمان سمیت تمام سیاسی زعما ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کے پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی

پڑھیں:

اپوزیشن کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین کا اپوزیشن لابی میں اجلاس ہوا، جس میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے شرکت پر زور دیا۔چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اجلاس میں شرکت کی بھرپور حمایت کی جبکہ جنید اکبر کا کہنا تھا بانی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے۔؎

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بچوں کی چھ ماہ سے بات نہیں کرائی گئی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایات ہیں ، آخری لمحات میں کیے جانے والے فیصلوں کا ہمارے پاس اختیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ 6 ایم این ایز اور 3 سینیٹرز ہوں گے ، ہماری کوشش ہے کہ اجلاس میں زیادہ لوگ آ جائیں ، جن علاقوں کے لوگ متاثر ہیں ان کی شرکت ہونی چائیے ، ہمارے جو تحفظات ہیں وہ کل ہم سامنے رکھیں گے۔
مزیدپڑھیں:مطلب آج فل عیاشی! دانیہ شاہ کی رمضان میں متنازع ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کی؟
  • پی ٹی آئی  کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ انتہائی افسوس ناک ہے، سپریم کورٹ بار
  • قومی سلامتی اجلاس میں شریک نہ ہونے پر بیرسٹر گوہر نے کیا عذر پیش کیا ؟
  • قومی سلامتی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، سب کو متحد ہونا ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • اپوزیشن الائنس کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا
  • اپوزیشن کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • اسپیکر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلالیا
  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کا اہم خط جلد بازی کی نذر