ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا، صوبے میں سیکیورٹی مسائل موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے، بارہا وفاق سے یہ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا پولیس جواں مردی سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے، وزیراعلیٰ
علی امین خان گنڈاپور نے پشاور، کرک اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت ہر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پشاور، کرک اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت ہر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت ان شہداءکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس جواں مردی سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔