محکمہ صحت پنجاب نے عید سے قبل ملازمین کو تنخواہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عید الفطر سے قبل محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان  کیا ہے۔

خواجہ عمران نذیر  کا کہنا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی ابھی تاحال محکمہ صحت میں ضم ہوا ہے لہذا جوورکرز کام کررہے ہیں انہیں عید الفطر سے قبل تنخواہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عید سے قبل ملازمین تنخواہ نہیں ملے گی تو متعلقہ سی ای او صحت اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سے سخت پوچھ گچھ ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news تنخواہیں خواجہ عمران نذیر محکمہ خزانہ پنجاب محکمہ صحت پنجاب ملازمین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تنخواہیں خواجہ عمران نذیر ملازمین ملازمین کو کا اعلان

پڑھیں:

پنجاب پولیس کیلئے 47 ارب روپے کا بجٹ جاری

قیصرکھوکھر:محکمہ خزانہ نے پولیس کو اگلے 3 ماہ کا بجٹ جاری کردیا، پنجاب پولیس کو 47 ارب روپے کا بجٹ جاری کیا گیا۔
بجٹ پولیس کو آپریشنل اخراجات اور تنخواہوں کی مد میں جاری کیا گیا، بجٹ میں 3ارب روپے پٹرول کی مد میں جاری کئے گئے، محکمہ خزانہ نے بجٹ محکمہ پولیس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب پولیس کیلئے 47 ارب روپے کا بجٹ جاری
  • آئندہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا عندیہ
  • وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کے بیان پر وضاحت
  • وزیر خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن سے متعلق بیان پر وضاحت
  • آئندہ سال سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، وزیر خزانہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جا رہی ہیں یا نہیں ؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا
  • آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز  زیر غور نہیں ، وزیر خزانہ
  • سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کاعندیہ
  • آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیر خزانہ