سٹی 42: سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے اظہار خیال  کیا 

مولانا فضل الرحمان  نے کے پی کے میں امن و امان کی بدترین صورتحال سے ایوان کو اگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمان نے امن و امان قائم کرنے کیلئے مل بیٹھ کر تجاویز تیار کرنے کی تجویز دی ۔مولانا فضل الرحمان نے علماء کرام کو ٹارگٹ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی صورتحال سے بھی ایوان میں تشویش کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کرنے کی

پڑھیں:

  مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرا اجلاس میں کیا کہا ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے  پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرا اجلاس  میں کیا کہا ۔۔؟ اس حوالے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں۔

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ استاد کو شہید کہوں گا لیکن مارنے والے کو مجاہد نہیں کہہ سکتا۔

"جنگ " نے ذرائع کے  حوالے سے بتایا کہ  پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو یہاں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ مجھ سے مشورہ کرتے تو ان کو اجلاس میں آنے کا ضرور کہتا۔ 1988 سے اس ایوان کا حصہ رہا ہوں، آئین سے وفاداری کا حلف اٹھاتا رہا ہوں، استاد کو شہید کہوں گا لیکن مارنے والے کو مجاہد نہیں کہہ سکتا۔پہلے بھی مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے فتویٰ دیا ہے، ہم نے بھی کہا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا دہشت گرد ہے اور دہشت گردی کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں ہوتا۔ 

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے: سینیٹر مصدق ملک

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت اور قوم کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس ایشو پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،مولانا فضل الرحمان
  •   مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرا اجلاس میں کیا کہا ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • قومی سلامتی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمان نے دہشت گردی کیخلاف افغان حکام سے بات چیت کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں
  • پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے کمربستہ، مجلس عمومی کا اجلاس طلب
  • پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز
  • وزیراعظم کی امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی سے ملاقات، پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز
  • لاہورکے تاریخی ورثےکی بحالی اور تحفظ کیلئے اتھارٹی قائم، نواز شریف پیٹرن انچیف مقرر