چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی، ہارون اختر
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔ چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر نے مزیدکہا کہ مشروب ساز کمپنیاں مہنگی چینی خرید رہی ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔ چینی برآمد کی مشروط اجازت صرف پچھلے سیزن کے لیے تھی، عام غریب آدمی کو چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔
ہارون اختر نے مزید کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 160 اور ہول سیل قیمت 165 روپے کلو ہے۔ چینی کی 80 فیصد فروخت کمرشل ہے، صرف 20 فیصد نان کمرشل سیل ہے۔ اس بار گنے کے کاشتکار کو 725 سے 850 روپے ریٹ ملا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت ہارون اختر کے لیے
پڑھیں:
سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں
ویب ڈیسک: ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قوائد میں تبدیلی کے بعد نیٹ سولر پینلز کی نئی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سولر صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں جس کی شرح 175,000 روپے تک نیچے گئی ہے، حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹ میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں،سولر پینل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جس سے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو فائدہ پہنچنے گا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا
نیٹ میٹرنگ پالیسی : کیا لوگوں کو سولر پینلز سے دور رکھنے کا منصوبہ ہے؟،اگر مارکیٹ کے لحاظ سے بات کی جائے تو سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت 35,000 روپے سے 175,000 روپے تک کم ہوگئی ہے۔
اس وقت ایک اندزے کے مطابق 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ہے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 6 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
اس کے علاوہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت فی الحال 8 لاکھ روپے سے زیادہ ہے جبکہ 12 سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 12 لاکھ ملین روپے سے زائد ہے۔
پنجاب پولیس کیلئے 47 ارب روپے کا بجٹ جاری