وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے، اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہو گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم سے (پلڈاٹ) بورڈ کے اراکین کی ملاقات
سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی (پلڈاٹ) کے بورڈ کے اراکین مجیب الرحمٰن شامی, شاہد حامد اور احمد بلال محبوب کی ملاقات ہوئی ۔
بورڈ ممبران نے وزیراعظم شہباز شریف کو پلڈاٹ کے امور کے بارے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کی بہتری کے حوالے سے کام کرنے پر پلڈاٹ کے کردار کی تعریف کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
نصیبو لال کی شوہر سے صلح ، مقدمہ ختم