سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ین الاقوامی سطح پر ممکنہ کساد بازاری اور اہم عالمی کرنسیوں کی ڈی ویلیوایشن خدشات کے پیش نظر دنیا بھر میں گولڈ میں سرمایہ کاری رحجان نے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کو تاریخ میں پہلی بار 3ہزار ڈالر سے متجاوز کردیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 3022ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2550روپے کے اضافے سے 3لاکھ 17ہزار 350روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 2186روپے کے اضافے سے 2لاکھ 72ہزار 76روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 3555روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 21روپے کے اضافے سے 3047روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی نئی بلند ترین سطح پر سونے کی قیمت کے اضافے سے
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت دے دی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرض لینے کی اجازت دے دی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سرکاری قرضوں میں اضافہ کئے بغیر گردشی قرضے کو کم کرنے میں مدد کے لیے ملکی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرضہ لینے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پالیسی مذاکرات کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے، کیونکہ اسلام آباد نے اپنے پاور سیکٹر پر 24 کھرب روپے کے گردشی قرضے کا بوجھ کم کرنے کے لیے 6 سالہ روڈ میپ تیار کیا تھا۔
حکومت کا مقصد بینک قرضوں اور سرچارج سے حاصل آمدنی کو استعمال کرتے ہوئے 15 کھرب روپے کا قرضہ واپس کرنا ہے، جبکہ خود مختار پاور پروڈیوسرز کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے ذریعے 463 ارب روپے کی بچت کی توقع ہے۔
Post Views: 1