چین کا فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے مؤثر نفاذ پر زور
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
چین کا فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے مؤثر نفاذ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے منگل کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
چین کو امید ہے کہ تمام فریق جنگ بندی معاہدے پر مسلسل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے ، ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں گے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو اور بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی تباہی کو رو کیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطین اور اسرائیل
پڑھیں:
اسرائیلی حملے میں دو صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید، کئی زخمی
غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق حملے میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نشانہ بننے والی گاڑی الخیر فاؤنڈیشن کے لیے امدادی مشن پر تھی، جس کے ساتھ صحافی اور فوٹوگرافرز بھی موجود تھے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق تین صحافی بھی شہداء میں شامل ہیں۔
یہ واقعہ 19 جنوری کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 19 جنوری سے اب تک 150 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب، حماس کے جلاوطن رہنما خلیل الحیۃ کی قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں، جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی تعطل ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، اسرائیل نے مستقل جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
فلسطینی صحافیوں کی تنظیم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے اور یہ جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔